امت مسلمہ کے لیے انتہائی تشویشناک خبر اسرائیل نے فلسطین کے بعدایک اوراسلامی ملک پرقبضے کی تیاری شروع کردی
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیل وادی اردن کے علاقوں کو ضم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عبرانی اخبار میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت وادی وادن کے بعض علاقوں کو آہستہ آہستہ اسرائیل میں ضم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں خربہ ابو
زیک نامی ایک فلسطینی گائوں مسمار کر دیا گیا جس کا مقصد وادی اردن کے اس علاقے کو اسرائیلی ریاست میں شامل کرنا اور وہاں پر موجود فلسطینیوں کو نکال باہر کرنا ہے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خربہ ابو زیک قصبے میں سینکڑوں فلسطینی بدو آباد ہیں جن کا پیشہ کھیتی باڑی اور مال مویشی پالنا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے فلسطینیوں کے کچے مکان مسمار کر دیئے تھے جس کے بعد وہاں کی فلسطینی آبادی کھلے آسمان تلے ہے۔