جوہانسبرگ کرکٹ سائوتھ افریقا لیگ اسپنر عمران طاہر پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ، سی ایس اے کے مطابق ہفتہ کو بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے پنک ون ڈے میچ کے دوران عمران طاہر کو نامعلوم شائق نے نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے، کرکٹر نے واقعہ کے بارے میں سٹیڈیم سکیورٹی کو آگاہ کیا۔اس
حوالے سے سوشل میڈیا پر کسی شائق کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں عمران طاہر کو شائقین سے باتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تاہم ان میں سے صرف یہی بات واضح سمجھ میں آتی ہے کہ لیگ اسپنر کہہ رہے ہیں ’’میری فیملی بھی ہے‘‘ جبکہ وڈیو میں بعض شائقین عمران طاہر کو ایک برا کھلاڑی کہہ رہے ہیں۔ کرکٹ سائوتھ افریقہ نے کہا کہ اس وڈیو سے آگا ہیں ، عمران طاہر نے اس شخص یا کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ہاتھا پائی نہیں کی۔واضح رہے کہ نسل پرستی پر مبنی جملے کسنا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے اور اگر کوئی شائق اس کا مرتکب قرار پایا جائے تو اسے پابندیوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔