متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ولی عہد محمد بن زاید النہیان (آج) اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ
کاری اس کےعلاوہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیل کی فراہمی کیلئے 1 سال کا معاہدہ ہوگا، بعد میں دوسال کی مزید توسیع ہوگی، امارات پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کرے گا، یواے ای کی طرف سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کارطے ہونا باقی ہے۔امارات سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کو جنوری کے پہلے ہفتے میں تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا تھے، جس میں تاخیر ہوئی تاہم اب ولی عہد کے دورہ پاکستان میں اس رقم کی منتقلی کا اعلان ہوگا۔