Saturday July 27, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی لودھراں کے ضمنی انتخابات میں بری طرح ناکام

لودھراں :پاکستان پیپلزپارٹی لودھراں کے ضمنی انتخابات میں بری طرح ناکامی کا شکار ہو گئی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مہم بھی کام نہ آئی،پنجاب میں کم ترین ووٹ حآصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب جو کبھی پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اب پاکستان پیپلز پارٹی وہاں قصہ پارینہ بن چکی ہے۔پارٹی قیادت

کی غلط پالیسیوں نے پیپلز پارٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کو دوبارہ پنجاب میں زندہ کرنے کے لیے پر زور مہم چلا رہے ہیں ۔اسی ضمن میں انہوں نے 5فروری کو لاہور موچی گیٹ میں جلسہ بھی کیا ۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مہم بھی کام نہ آئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی لودھراں کے ضمنی انتخابات میں بری طرح ناکامی کا شکار ہو گئی۔این اے 154کے ضمنی انتخاب میں 130سے زائد پولنگ سٹیشنزسے 1046 ووٹ حاصل کر کے پنجاب میں کم ترین ووٹ حآصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

FOLLOW US