Tuesday January 21, 2025

طالبان کے افغان سکیورٹی فورسز پر تابڑ توڑ حملے جاری مزید ہلاکتوں کی اطلاعات

طالبان کے افغان سکیورٹی فورسز پر تابڑ توڑ حملے جاری مزید ہلاکتوں کی اطلاعات

کابل(آئی این پی)افغان صوبے قندھار میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 16 جنگجو بھی مارے گئے۔ہفتہ کو افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے نوا ویلیج میں ڈیورنڈ لائن کے قریب طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 16 جنگجو مارے گئے اور 11 زخمی بھی ہوئے۔ طالبان کی جانب سے اب تک حملے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

FOLLOW US