Wednesday December 4, 2024

اپنے گڑھ میں تحریک انصاف پر بدترین شکست کے بادل منڈلانے لگے

لودھراں :اپنے گڑھ لودھراں میں تحریک انصاف پر بدترین شکست کے بادل منڈلانے لگے۔مسلم لیگ ن فتح کے قریب ترہوتی جا رہی ہے،حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کا فرق 20 ہزار سے زائد ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 قومی اسمبلی کی سیٹ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ۔جس پر الیکشن کمیشن نے 12فروری

کو ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کیا تھا۔مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف دونوں بڑی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔دونوں جماعتوں نے اس حلقے میں بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائی اور بڑے جلسے منعقد کئیے گئے جن کے بعد سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی تھی کہ حلقہ این اے 154سے پاکستان تحریک انصاف میدان مار لے گی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیاسی پنڈتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔این اے 154کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کے حق میں جاتا نظر آ رہا ہے۔اپنے گڑھ لودھراں میں تحریک انصاف پر بدترین شکست کے بادل منڈلانے لگے۔مسلم لیگ ن فتح کے قریب ترہوتی جا رہی ہے،حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کا فرق 20 ہزار سے زائد ہو گیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ 80ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 60ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر

FOLLOW US