Saturday July 27, 2024

166پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج نے پا نسہ ہی پلٹ کر رکھ دیا ، سیا سی جما عتو ں کی دوڑیں لگ گئیں ‎

لودھراں (نیو زڈیسک ) این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حلقے کے مجموعی 338 پولنگ سٹیشنز میں سے 166 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ 56201 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کےعلی ترین خان 41566 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کےملک اظہر

3917 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 1684 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ 25256 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 20569 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 990 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

FOLLOW US