Friday January 24, 2025

بھارت میں دھماکہ ہو گیا ہلاکتوں کی اطلاعات

بھارت میں دھماکہ ہو گیا ہلاکتوں کی اطلاعات

نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)نئی دہلی کی ایک عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث 7افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔جبکہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔عمارت میں فیکٹری قائم کی گئی تھی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی دہلی کے سودھار شان پارک کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے باعث 7افراد ہلاک ہوگئے۔یہ افراد اس وقت چھت والے پنکھے کو ٹھیک کررہے تھے کہ دھماکہ ہوا اور یہ عمارت کی چھت تلے دب گئے۔پولیس نے 15افراد کو بچا لیا ہے۔تاہم 7افراد ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئے جبکہ 8 ہسپتال میں زیر علاج ہیں ریسکیو عملے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ابھی ملبے میں کچھ افراد دبے ہوئے ہوسکتے ہیں۔فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

FOLLOW US