Friday January 24, 2025

’’الحمد اللہ ۔۔پاکستان نا قابل تسخیر ہو گیا ‘‘ پاکستانی سائنسدانوں نے انتہائی خوفناک جدید ترین ملٹی لانچ راکٹ سسٹم تیار کر لیا۔۔ یہ راکٹ کتنے کلومیٹر تک دُشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے؟امریکہ، اسرائیل اوربھارت کی دوڑیں لگ گئیں

’’الحمد اللہ ۔۔پاکستان نا قابل تسخیر ہو گیا ‘‘ پاکستانی سائنسدانوں نے انتہائی خوفناک جدید ترین ملٹی لانچ راکٹ سسٹم تیار کر لیا۔۔ یہ راکٹ کتنے کلومیٹر تک دُشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے؟امریکہ، اسرائیل اوربھارت کی دوڑیں لگ گئیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دنیا کا جدید ترین ملٹی لانچ راکٹ سسٹم تیار کر لیا، اے 100 راکٹ پاکستانی سائنسدانوں نے مقامی طور پر تیار کیا، راکٹ 100 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے سلسلے میں آج کے روز ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت دنیا کا جدید ترین لانچ راکٹ سسٹم تیار کر لیا ہے۔ اے 100 ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے۔ اے 100 راکٹ پاکستانی سائنسدانوں نے مقامی طور پر تیار کیا ہے۔ راکٹ 100 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجودہ نے اے 100 ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے اس شاندار کامیابی پر پاکستانی سائنسدانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ اے 100 ملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاک فوج کی فائر پاور میں زبردست اضافہ کرے گا۔ اے 100 ملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی دفاعی صنعت نے ملک کے دفاع میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کی دفاعی قوت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

FOLLOW US