لودھراں(نیو زڈیسک) این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حلقے کے مجموعی 338 پولنگ سٹیشنز میں سے 35 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ 10631 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترینخان 7920
ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے علی مرزا بیگ کے 419 ووٹ ہیں۔آج ہونے والے رواں پارلیمانی مدت کے آخری انتخابی معرکے کیلئے 10 امیدوار مدمقابل تھے۔ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 338 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے اور یہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار ہے۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور دن بھر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیتے رہے۔ پولنگ ستیشنز پر فوج بھی تعینات رہی۔