Sunday September 14, 2025

پاکستان ایک بار پھر خوفناک واقعے سے لہولہان کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

پاکستان ایک بار پھر خوفناک واقعے سے لہولہان کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

چیچہ وطنی(آئی این پی ) چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر فتو موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس کار سے ٹکرا گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اور کار میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ مزید 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔