Friday January 24, 2025

جس کے بعد مسلم لیگ کی قیا دت کس مشہور شخصیت کو سو نپ دی جا ئیگی ؟ نام جان کر ہر پا کستانی سو چ میں پڑ ھ جائیگا

جس کے بعد مسلم لیگ کی قیا دت کس مشہور شخصیت کو سو نپ دی جا ئیگی ؟ نام جان کر ہر پا کستانی سو چ میں پڑ ھ جائیگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی احتشام الحق نے دعویٰ کیا ہےکہ اگر حکومت کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کو این آر او مل جاتا ہے اور وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لیں گے۔تفصیلات کے مطابق کل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل

واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نے میں فاروڈ بلاک بن چکا ہے جسکی تشکیل آخری مراحل میں ہے، اسے کوئی اور نہیں چوہددری نثار لیڈ کریں گے، اس فاروڈ بلاک کے بننے میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اس میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے کیونکہ اس کو لیڈ بھی وہ ہی کرنے والے ہیں، سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے، نہ کسی بلاک سے کوئی تعلق ہے اور نہی کوئی بلاک آ کر ہمیں ملے گا ۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے بھی 26 افراد تیاری کر چکیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر بھی تقریباً 26 افراد تیاری کررہے ہیں، جو بہت جلد اُڑ جائیں گے ، یہ جو پارٹیوں کے اندر سرگرمیاں چل رہی ہیں اس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن خود پارٹی کے کارکنان ہی اگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائیں جائیں تو اس میں تحریک انصاف کا کیا قصور ہے ۔اب اس حوالے سے معروف تجزیہ کار احتشام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار صرف اس لیے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوئے ہیں کیونکہ انکو مسلم لیگ ن کی قیادت ملنے کا ا مکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف کو این آر او مل جاتا ہے اور یہ دونوں بھائی ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری نثار کو مل سکتی ہے۔

FOLLOW US