اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لودھرا ںNA-154ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کے مخالف سیاسی جماعتوں کو بڑے سرپرائز، علامہ خادم رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کی لودھراں میں نکلنے والی ریلی روک لی، خود جا کر علامہ خادم رضوی سے ان کی گاڑی میں ملاقات کی،
الیکشن کے دوران ن لیگ کے کیمپ میں چلے گئے،چائے پی، خود ووٹرز کی پرچیاں بناتےاور ن لیگی کارکنوں سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں NA-154میں ن لیگ، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان ضمنی الیکشن میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے اور پولنگ کا عمل صبح سے بلاتعطل جاری ہے۔ اسی دوران تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین جو اپنے والد کی نا اہلی کے بعد خالی ہونیوالی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں نے سب کو حیران کر دیا۔ علی ترین لودھراں میں علامہ خادم رضوی کی زیر قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہ کی ریلی میں میں بالکل سامنے آگئے اور انہوں نے ریلی روک لی ۔ مگر یہ کوئی تصادم نہیں تھا بلکہ علی ترین نے علامہ خادم رضوی جو تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیر ہیں سے ملاقات کیلئے ان کی ریلی روکی تھی۔ ریلی رکنے کے بعد علی ترین خود چل کر علامہ خادم رضوی کی گاڑی کے پاس گئے اور گاڑی کے دروازے پر جھک کر کھڑے ہو کر کھڑکی سے ان سے مصافحہ کیا اور گفتگو کرتے رہے۔ علی ترین نے دوسرا بڑا سرپرائز ن لیگ کو دیا جب وہ آج اچانک پولنگ کے دوران
لیگ کے کیمپ میں پہنچ گئے اور وہاں موجود ن لیگی کارکنوں سے گپ شپ کرتے رہے ۔ اس دوران علی ترین نے وہاں چائے بھی پی اور ن لیگ کے آنے والے ووٹرز کو ووٹرز پرچیاں بنا کر دیتے رہے۔