Thursday January 2, 2025

عاصمہ جہانگیر کی بال ٹھاکرے کے ساتھ تصاویر، عاصمہ جہانگیر کا اپنی زندگی میں ہی اپنے ناقدین کو زبردست جواب

لاہور عاصمہ جہانگیر کی بال ٹھاکرے کے ساتھ تصاویر کی وجہ سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے ان کی بال ٹھاکرے کے ساتھ تصاویر سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ میری بال ٹھاکرے کے ساتھ تصاویر کو پاکستان میں بہت بری طرح اچھالا گیا اور میرے خلاف ایک منفی پراپیگنڈا

کیا گیا لیکن کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ آخر اس ملاقات کی وجہ کیا تھی۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مجھے اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت میں جاری مذہبی فسادات کی وجہ بھارت بھیجا گیا تھا۔تا کہ میں اس بارے میں تحقیقات کر سکوں۔اور مجھے اس کے اوپر ایک مکمل رپورٹ بنانی تھی۔اور جب کسی بھی واقعے کے اوپر کوئی رپورٹ تیار کرنی ہوتی ہے تو پھر اس متعلق تمام لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں اور میں گجرات اور بمبئی میں جاری مذہبی فسادادت کے شکار لوگوں سے بھی ملی تھی لیکن میری و ہ تصاویر تو کسی نے شئیر نہیں کی۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ کاش میں ان لوگوں کے ساتھ بھی اپنی تصاویر لوگوں کو دکھاتی جو وہاں پر مذہبی فسادات کا شکار ہوئے۔عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ یو این کی ویب سائٹ پر میری یہ رپورٹ بھی موجود ہے۔اور اس رپورٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں ہندو انتہا پسندوں کی تعریف نہیں کر رہی۔بلکہ اس رپورٹ میں ان کی میں نے بہت زبردست طریقے سے مذمت کی ہے۔میں وہاں پر ان کو کوئی چائے پانی پوچھنے نہیں گئی تھی۔بلکہ میں نے ان تمام مذہبی فسادات میں وہا ں کی ریاست کی پیچدگیوں سے متعلق بھی رپورٹ میں لکھا تھا۔یاد

رہے کہ عاصمہ جہانگیر کی بال ٹھاکرے کے ساتھ موجود ان تصاویر کی وجہ سے ان کو سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا۔ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔

FOLLOW US