اسلام آباد ۔ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے موجودہ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سمیت کئی اہم اراکین کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے، سابق صد آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر،عوامی نیشنل پارٹی کے الیاس بلور، شاہی سید، مسلم لیگ (ن) کے سردار ذوالفقار کھوسہ، ایم حمزہ کو بھی دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا گیا۔اے پی پی کے
مطابق 11مارچ کے بعد سینٹ سے مسلم لیگ ق اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی بھی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے اسرا اللہ زہری بھی سبکدوش ہو رہے ہیں اور انہوں نے دوبارہ الیکشن میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر سعود مجید ، ظفراللہ ڈھانڈلہ کو بھی دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا گیا، بلوچستان سے پی پی پی کے سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی ،سندھ سے تاج حیدر کو بھی دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا گیا۔آزاد سینیٹر محسن لغاری بھی سبکدوش ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ سابق صد آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر بھی آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔