Saturday July 27, 2024

اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے بابری مسجد شہید کرنے والےبلیر سنگھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد میری زندگی میںکیا بڑی تبدیلی آئی ؟ جان کر سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

نئی دہلی(نیو زڈیسک) بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں۔بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان

ہوچکے ہیں۔بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلیے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا۔بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھااس لیے بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیے100 مساجد بنانیکا اعلان کیاتھا۔

FOLLOW US