Saturday July 27, 2024

لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا نے کتنی تعلیم حاصل کی ؟ فلمی دنیا کی چکا چوند اداکارئوں کے پول کھل گئے

ممبئی (نیو زڈیسک ) کچھ بالی ووڈ سٹارز ایسے بھی ہیں جو بالی وڈ میں خاصے کامیاب رہے تاہم وہ تعلیمی میدان میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہ کر سکے۔بالی ووڈ کے کئی اداکار چھوٹی عمر سے ہی شوبز میں محنت کر رہے ہیں اور ان کا شمار صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن انہیں یہ کامیابی اپنا تعلیمی سفر ادھورا چھوڑ کر ملی۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی بالی

ووڈ فنکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نہایت کم تعلیم یافتہ ہیں۔کپور خاندان کی باصلاحیت چشم و چراغ کرینہ کپور نے صرف 20 سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا تھا۔ اس وقت وہ ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں کامرس کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ مگر پہلی فلم کے بعد ہی وہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ مصروف ہوگئیں جس کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔بالی وڈ کے سپراسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی کئی فلموں میں ناظرین کو حصول تعلیم کی ترغیب دے چکے ہیں مگر خود انھیں پڑھنے لکھنے کا شوق نہیں تھا جبکہ ان کے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے مگر انھوں نے بمشکل ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد والدین سے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، چنانچہ انھیں مجبور نہ کیا جائے۔عامر کے والداور والدہ کی بہت ڈانٹ کے باوجود انھوں نیکالج میں داخلہ نہیں لیا۔کترینہ کیف کو اسکول میں داخل نہیں کروایا جاسکا۔ مختلف اساتذہ سے وہ گھر ہی پر تعلیم پاتی رہی۔ پھر جب کالج جانے کی عمر ہوئی تو انھوں نیماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ یہاںان کی مصروفیت اس نوعیت کی تھی انھیں بیشتر وقت مختلف شہروں کے درمیان سفر میں رہنا پڑتا تھا۔معروف اداکار سلمان خان

نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باندرا کے سینٹ سٹینلاز ہائی اسکول میں داخلہ لیا، لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے۔بولی وڈ کے نوجوان ہیروز میں سے ایک ارجن کپور تعلیمی میدان میں ہمیشہ سے کندذہن تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران ارجن نے کہا تھا کہ لکھنا پڑھناانھیں ہمیشہ سے بْرا لگتا تھا۔ بڑی مشکل سے وہ کھینچ تان کر بارھویں تک پہنچے تھے مگر اس میں فیل ہونے کے بعدانھوں نے اپنے والدین سے صاف صاف کہہ دیا تھاکہ اب وہ کسی صورت پڑھائی کی طرف نہیں آئیں گے۔اداکاری کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پریانکا چوپڑا تعلیم کے میدان میں گریجویشن مکمل نہیں کر سکی ہیں-اکشے کمار جنہوں نے اسکول سے فارغ ہونے کے بعدکالج کا رْخ کیا۔ مگر چند ہی ماہ گزرے تھے کہ انھوںنے کا لج کو خیرباد کہہ دیا۔

FOLLOW US