Saturday July 27, 2024

عاصمہ جہانگیر کا انتقال، زید حامد کے انتہائی سخت پیغام نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

لاہور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر آج لاہور میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی و سماجی شخصیات ان کے انتقال پر اظہار افسوس کر رہے ہیں لیکن ایسے لمحے میں تجزیہ نگار زید حامد نے سوشل میڈیا پر ایسا بیان جاری کیاہے جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زید حامد کے سوشل میڈیا پیجز پر جاری پیغام پر انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر کہا ہے کہ
”بھارت نے آج اپنا ایک اہم اثاثہ کھو دیا اور پاکستان سے آج ایک غدار کا خاتمہ ہغداد کی بیٹی جس نے مشرقی پاکستان توڑنے میں ’را‘ کی مدد کی جس کی بناء پر عاصمہ جانگیر کو بنگلہ دیش میں انعام بھی دیا گیا۔ اپنی ساری زندگی وہ پاکستان اور پاک فوج کیخلاف لڑتی رہیں۔ شکر الحمد للہ آج پاکستان کے بڑے دُشمن کو اللہ نے اپنے پاس بلا لیا“۔
View image on Twitter
View image on Twitter

Zaid Hamid

@ZaidZamanHamid
India lost their prime asset today & Pakistan is blessed to get rid of a traitor…
Daughter of a traitor who helped RAW to break East Pakistan & was for that she was awarded a medal in Bangladesh…
All her life, she fought against Islam, Pakistan & Pak army…
Good riddance….

2:16 PM – Feb 11, 2018
1,701
1,330 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

زید حامد کے اس بیان کے بعد عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ عوام کی اکثریت کے مطابق عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد ان کے اعمال اللہ دیکھے گا ۔ وفات کے بعد ان پر ایسی تنقید کرنا درست نہیں جبکہ کچھ لوگ زید حامد کے اس بیان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

FOLLOW US