Thursday January 2, 2025

اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہو تو بھی نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی حکومتی محکمہ سے ریکارڈ طلب کرے،نیب کا جاری کردہ بیان

اسلام آباد قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہو تو بھی نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی حکومتی محکمہ سے ریکارڈ طلب کرے،یہ بات نیب نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔اتوار کو نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب کے ڈی جی نے صاف پانی

اور پاک پاور کمپنی کا ریکارڈ مہیا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے خلاف انسداد بدعنوانی پنجاب میں ایف آئی آر درج ہے۔ نیب نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہو تو بھی نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی حکومتی محکمہ سے ریکارڈ طلب کرے۔

FOLLOW US