Tuesday January 21, 2025

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ویڈیودیکھ کر پوری دنیا سہم گئی

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ویڈیودیکھ کر پوری دنیا سہم گئی

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص کو روند دیا، گاڑی کی زد میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فوڈ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔جمعرات کو

برطانوی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شہریوں کی ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی شدید زخم آئے ہیں، چوٹیں اتنی شدید ہیں جو باقی کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوا شہری کو کچلنے کے بعد تیز رفتاری سے فرار ہوگئی، تاہم جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے گاڑی میں ملزم کا پیچھا کیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔برطانوی پولیس حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر موجود شخص کو کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں سرخ رنگ کی تیز رفتار گاڑی کو مجمے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

FOLLOW US