Thursday December 12, 2024

معروف اور سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

لاہور (نیو زڈیسک ) معروف اور سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں۔ اتوار کو معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ

ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئی ۔66 سالہ عاصمہ جہانگیر ناصرف سپریم کورٹ بار کی سابق صدر تھیں بلکہ معروف قانون دان ہونے کے علاوہ انسانی حقوق کے حوالے سے بھی وہ بہت بڑا نام تھیں۔ 66 سالہ عاصمہ جہانگیرانسانی حقوق کی علمبردار اور سماجی کارکن بھی تھیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق موت عارضہ قلب کی وجہ سے ہوئی جبکہ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ عاصمہ جہانگیر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا وہ بے ہوش تھیں ۔ان کی موت کی وجہ عارضہ قلب نہیں بلکہ برین ہمیرج کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

عاصمہ جہانگیر

FOLLOW US