Saturday July 27, 2024

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور دیگرسیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین سیمت 3 شہری زخمی

راولپنڈی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آفکنٹرول پر کھوئی رٹہ اور دیگرسیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سیمت 3 شہری زخمی ہو گئے۔اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے لائن آف کنٹرول پر بٹل، گرم چشمہ اور کھوئی رٹہ سیکٹروں میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں

خواتین سیمت 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے آبادی پر فائرنگ کی جا رہی تھی ، جوابی کارروائی میں بڑے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

FOLLOW US