سرکاری کمپائونڈپر خو د کش حملہ اور فا ئر نگ،43 افراد جاں بحق ، افراتفری مچ گئی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری کمپائونڈ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں43افراد جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ روزافغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد نے وزارت پبلک ورکس کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق
کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے ک افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آورمارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔افغان حکام نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے عمارت میں پھنسے 350 افراد کو آزاد بھی کرا لیا ہے، افغان فورسز نے رات گئے عمارت کو کلیئر کیا۔واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ شام وزارت عوامی امور کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔