Tuesday January 21, 2025

ورے اسلام آباد کو سکیورٹی فورسز گھیر لینے والی ہیں ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکار پوزیشن سنبھال لیں گے دوسرے شہروںسے بھی نفری روانہ ہو گئی جان کر آپ بھی کہیں گے، اللہ پاک خیر کریں

ورے اسلام آباد کو سکیورٹی فورسز گھیر لینے والی ہیں ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکار پوزیشن سنبھال لیں گے دوسرے شہروںسے بھی نفری روانہ ہو گئی جان کر آپ بھی کہیں گے، اللہ پاک خیر کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ (آج)پیر کو سنایا جائے گا، فیصلے سے قبل جڑواں شہروں میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا محفوظ کرلیا گیا تھا جو(آج)پیر کو سنایا جائے گا، سیکیورٹی حکام نے فیصلے سے قبل جڑواں شہروں کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پلان کے تحت احتساب عدالت کے اندر اور باہر بھی رینجرز تعینات ہوگی جبکہ ایک ہزار پولیس اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں موجود ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں صرف میاں نواز شریف اور وکلا کو جانے کی اجازت ہوگی، غیر متعلقہ افراد کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔مری،

فیض آباد، اڈیالہ روڈ، پشاور روڈ پر بھی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی، سیکیورٹی کے لیے دیگر اضلاع کے اہلکار بھی معاونت کریں گے۔یاد رہے کہ نواز شریف اس سلسلے میں تشکیل پانے والی پہلی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی نا اہل ثابت ہوگئے تھے۔سپریم کورٹ نے العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے کے لئے احتساب عدالت کی آٹھویں بار ریفرنسزمیں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے 24 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ احتساب عدالت دونوں ریفرنسزپر24دسمبر کو فیصلہ سنائے۔اس دوران نواز شریف کے وکیل نے کیس چھوڑنے کی بھی کوشش کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مقدمے کو ہر صورت انجام تک لے جایا جائے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جمعے کی شام العزیزیہ کیس کا فیصلہ مرتب کرنا شروع کیا تھا ۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرکے اتوار کو بھی کام جاری رہا تھا۔

FOLLOW US