اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین عدالت کے معاملے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمر قریشی کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی سے متعلق ایک تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ عمر قریشی نے ہفتے کے
روزکیے گئے ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ توہین عدالت کے معاملے میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے۔ عمر قریشی کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ تاہم اب تک اس حوالے سے سپریم کورٹ یا علامہ خادم رضوی کے ترجمان نے تصدیق نہیں کی۔