آسیہ بی بی کرسمس کاتہوارکہاں منائیں گی ،بڑی خبرآگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )توہین مذہب کے الزام میں سپریم کورٹ سے بری ہونے والی آسیہ بی بی اس وقت نامعلوم مقام پر حکومت کی حفاظتی تحویل میں ہیں اور وہ اپنی کرسمس بھی سخت حفاظت میں ہی منائیں گی ۔تفصیلات کے مطابقتفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی گزشتہ آٹھ سالوں سے جیل میں تھیں تاہم سپریم کورٹ میں کیس چلا اور آخر کار ان پر الزام ثابت نہیں
ہو سکا اور انہیں بری کر دیا گیا ۔ تاہم ان کی کافی عرصہ تک رہائی ممکن نہ ہو سکی اور تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے کیے گئے ۔ اس وقت عمران خان دورہ چین پر تھے اور ان کی غیر موجودگی میں وزراءنے تحریک لبیک کو راضی کر لیا اور مذاکرات طے پا گئے ۔آسیہ بی بی کی رہائی عمل میں لائی گئی تو ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور حکومت کی جانب سے ان کے رہائشی مقام کو بھی خفیہ رکھا گیا ہے ۔ آسیہ بی بی کو بیرون ملک روانہ کیے جانے سے متعلق خبریں میڈیا کا حصہ رہیں تاہم وہ ابھی تک ملک سے جا نہیں سکیں ہیں ۔کرسمس کے تہوار میں صرف دو دن ہی باقی ہیں اور اس موقع پر مسیح براداری نے بھرپور طریقے سے تیاریا ں بھی شروع کر دی ہیں ، اس موقع پر ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے گرجا گھروں پر سخت سیکیورٹی کے انتظام کیے جائیں گے ۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے پلان تشکیل دیدیا ہے اور ممکنہ طور پر کل رات سے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی جائے گی ۔دوسری جانب
ملک میں تحریک لبیک کی جانب سے احتجاج اور مظاہرے کیے گئے جس میں شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے کئی کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جبکہ اس کے بعد تحریک لبیک کے سربرا مولانا خادم حسین رضوی کو بھی حراست میں لیا گیا ۔