وفاقی وزیرخزانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے وزیر خزانہ فرج بومطاری نے منگل کے روز اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے کی وجہ وزارت خزانہ کے امور میں مداخلت اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد دیاگیا ہے۔ انہوں نے دو ماہ قبل ہی لیبیا میں وزارت خزانہ کا قلم دان ہاتھ میں لیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق استعفے کے متن میں بومطاری کا کہنا ہےکہ ملک میں واضح مانیٹری پالیسی کی عدم موجودگی کے ساتھ ساتھ مضبوط اور ٹھوس پیشہ وارانہ ماحول میںکام کی اجازت نہ ہونے کی بناء پرانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم فائز السراج کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کے پروگرام اور وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔ بعض اوقات حکومت کے دوسرے شعبوں اور شخصیات کی جانب سے وزارت خزانہ کےفیصلوں پر براہ راست اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں میں پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہے جب کہ لیبیا کامرکزی بنک بھی وزارت خزانہ کے خلاف کام کررہا ہے۔ اس کے نتیجے میں انتظامی فیصلوں میں کئی طرحکی رکاوٹیں حائل ہوجاتی ہیں۔خیال رہےکہ بومطاری کو اکتوبر میں لیبیا میں ایک ایسے حساس وقت میں وزیرخزانہ مقرر کیا گیا تھا جب حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایک پروگرام پرکام کررہی تھی۔