وہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جوآپ کودیرتک بوڑھانہیں ہونے دیتی ۔۔۔1400سال بعدسائنس نے بھی آخرکارمان لیا

   
   

ٹھیک ہے رات کو آپ کی نیند نہیں ہوسکی تو دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونے سے گریز کیوں کرتے ہیں؟ دوپہر کو سونا یا قیلولہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور طبی سائنس بھی ثابت کرچکی ہے کہ کچھ دیر کی یہ نیند نہ صرف فوری طور پر طبیعت میں فرحت لاتی ہے بلکہ دیگر فوائد کا باعث بھی بنتی ہے۔ ایک امریکی طبی تحقیق میں قیلولے

کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔ کیلیفورنیا یونویرسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر چار بجے سے پہلے بیس سے 90 منٹ کی نیند کو عادت بنالینا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ عادت نہ صرف دماغی کارکردگی بہتر بناتی ہے بلکہ وزن بڑھنے کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے جبکہ اس سے رات کی نیند پر بھی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ تحقیق میں قیلولے کے درج ذیل فوائد بتائے گئے۔ قیلولے سے ملازمت کے حوالے سے ذہنی ہوشیاری سو فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ سوچنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے جس سے درست فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کام سے متعلق ذہنی و جسمانی افعال کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ دوپہر کی نیند عادت بنالینا جلدی خلیات کو دوبارہ بناکر عمر بڑھنے کے اثرات طاری نہیں ہونے دیتی یا یوں کہہ لیں بڑھاپا لمبے عرصے تک طاری نہیں ہوتا۔ یہ عادت میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے کیمیکلز پر اثرات مرتب کرتی ہے جو اشتہا کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسمانی وزن کم ہوتا ہے۔ قیلولے کی عادت ہارٹ اٹیک، فالج، دھڑکن کی بے ترتیبی، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم کرتی ہے۔ مزاج کو خوشگوار بناتی ہے۔

مختلف کاموں جیسے ٹائپنگ، مشینری استعمال کرنا یا تیراکی کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہے۔ جسم کی کاربوہائیڈریٹس کو سنبھالنے کی صلاحیت بہتر کرتا ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ دوپہر کی نیند حسوں کو تیز کرتی ہے، تاکہ آپ اپنے ارگرد اہم باتوں کو سمجھ سکیں۔ دماغ کی تخلیقی صلاحیت کو پر لگا دیتی ہے، جس سے نئے خیالات کو سامنے لانے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے قدرتی عمل کو حرکت میں لاتی ہے جو ایسے ہارمونز کو بلاک کرتا ہے جو تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔ کچھ نیا سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور کچھ یاد کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ کیفین یا الکحل جیسی عادتوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔مجموعی طور پر قیلولہ صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے
میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان پر آج ہونیوالا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گا: عمران خان
ملک اس وقت مارشل لاء کی طرف بڑھ رہا ہے، عمران خان کی برطانوی صحافی سے گفتگو
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق پردے کے پیچھے کی کہانی بتا دی ، صحافی شاہد میتلا کے کالم کا دوسرا حصہ سامنے آگیا
نادیہ کہف امریکہ کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں
نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی: عمران خان
اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، آئی جی پنجاب کا خطاب
موجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دے سکتے، وفاقی کابینہ
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کس ملک میں ہو گا؟
ایک آدمی کی3 شادیاں، 18بچےاورآگے سے بچوں کے بھی بچے، مردم شماری والے چکرا گئے
یہ تو بوڑھی ہیں ۔۔ 37 سالہ شخص نے 70سالہ بزرگ خاتون سے شادی کیوں کی جو دلہن دلہا وائرل ہوگئے؟ دلچسپ کہانی
عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی

سپورٹس
افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی آدھی ٹیم 41 رنز پر پویلین لوٹ گئی
ایشیاکرکٹ کپ میں بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر کروانے کا فیصلہ
آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر ایونٹ کی اہمیت کم ہونے کا خدشہ ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
شاہین کی اہلیہ انشا کے بیگ کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy