Sunday September 14, 2025

بلاول بھٹوکا سیاسی انتقام کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان

بلاول بھٹوکا سیاسی انتقام کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سیاسی انتقام کیخلاف مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بس بہت ہوگیا! اب مزیدسیاسی انتقام برداشت نہیں کریں گے، کل سے ملک گیراحتجاجی مظاہروں کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا،26 دسمبر کواجلاس میں تاریخی فیصلے کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف سیاسی انتقام پر مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقاعدہ مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ بس بہت ہوگیا! اب مزیدسیاسی انتقام برداشت نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے انتقامی سیاست کی کاروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے انتقامی سیاست میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نئے پاکستان میں پرانی سیاست کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح حکم ہے کہ عدالتی کاروائی یا جے آئی ٹی کی رپورٹ کو لیک نہیں کیا جائے گا ۔ لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت وزراء نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر بحث کرنے پر چیف جسٹس نوٹس لیں۔چیف جسٹس ازخود نوٹس لیکر متعلقہ وزراء کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کریں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کل کراچی میں آصف زرداری کی

بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھرپور عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ مرکزی اور صوبائی پارٹی ارکان اور کارکنان کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کل کراچی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ 26دسمبر کونوڈیرومیں اجلاس میں تاریخی فیصلے کریں گے۔پارٹی اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی انتقام کیخلاف اہم لائحہ مرتب کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے ن لیگ سمیت دوسری اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بھی متوقع ہیں۔