Monday January 20, 2025

امریکہ اپنی حر کتو ں سے با ز نہ آیا ، ڈرون حملہ کر دیا ، بڑی تعداد میں ہلا کتیں ہو گئیں

امریکہ اپنی حر کتو ں سے با ز نہ آیا ، ڈرون حملہ کر دیا ، بڑی تعداد میں ہلا کتیں ہو گئیں

افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں 13 جنگجو مارے گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں جنگجووں کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔افغان ملٹری حکام کے مطابق یہ ڈرون کارروائی پکتیا کے ضلع اریوب زازائی میں کی گئی جس میں جنگجووں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں جنگجووں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دوسری جانب پکتیا اور غزنی میں افغان فورسز کی انتہا پسندوں سے جھڑپیں ہوئیں ہیں جس میں 3 جنگجو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

FOLLOW US