Sunday September 14, 2025

آرمی چیف کی امیر قطر اور وزیر اعظم قطر سے اہم ملاقات ، قطری وزیر اعظم نے ٓٓآرمی چیف سے کس خواہش کا اظہار کر دیا ؟ بڑی خبر

آرمی چیف کی امیر قطر اور وزیر اعظم قطر سے اہم ملاقات ، قطری وزیر اعظم نے ٓٓآرمی چیف سے کس خواہش کا اظہار کر دیا ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت قطر کے دورے پر ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے میں قطر کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ امیر قطر اور دیگر قطری قیادت سے ملاقات کی ۔قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت باہمی تعاون کووسعت دینےکی خواہش کااظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت قطر کے دورے پر ہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ نے قطر کے قومی دن کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کی۔آرمی چیف کی جانب سے قطری قیادت اور عوام کو قطر کے قومی دن کی مبارکباد دی گئی۔آرمی چیف نے قطر کی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف کوپروقارپریڈپرمبارکباد دی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےملاقات کی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں امیرقطرنےافغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلیےپاکستان کےمثبت کردار،کوششوں کوسراہا۔دوسری جانب آرمی چیف نےافغانستان میں امن کیلیےقطر کی کوششوں پرشکریہ اداکیا۔دونوں رہ نماؤں نےدوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانےکےاقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے قطر کےوزیراعظم،وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیربن خلیفہ الثانی سےبھی ملاقات کی۔قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت باہمی تعاون کووسعت دینےکی خواہش کااظہار کر دیا۔آرمی چیف نے اس موقع پر تمام باہمی منصوبوں میں پاکستان کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔