Sunday January 26, 2025

اسلامی ملک قیامت خیز بم دھماکے سے لرز اٹھا لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

اسلامی ملک قیامت خیز بم دھماکے سے لرز اٹھا لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

بیروت(آئی این پی)شمالی شام میں ترکی کے زیرانتظام عفرین شہر میں گذشتہ روز ایک بازار میںہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کے ادارے”آبزر ویٹری” کے مطابق عفرین میں یہ دھماکہ ایک بازار میں ہوا جس کے لیے بارود سے بھری ایک کارکو استعمال کیا گیا۔ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے ایک غیر ملکی ایجنسی کو بتایا ہے کہ ترکی کے حامی جنگجوؤں کی ایک چیک پوسٹ کے قریب الھال بازار میں ہونے والے دھماکے میں8افراد ہلاک ہوئے۔ان میں سے چار عام شہری اور چار ترک نواز جنگجو شامل ہیں۔واقعے میں20افراد زخمی ہوگئے جن میں شہری اور جنگجو دونوں شامل ہیں۔ بعض زخمیوںکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

FOLLOW US