پاک فوج نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، بڑا اعلان کردیا
لاہور (ویب ڈیسک)پاک فوج نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، بڑا اعلان کردیا۔۔۔پاک فوج نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2019 میں ٹھیک ایک سال میں پاک افغان سرحد آہنی باڑ لگانے کا کام مجموعی طور پر مکمل ہو جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر قلعوں اور باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔پاک افغان سرحد کی لمبائی 2611 کلومیٹر ہے، جہاں 843 قلعوں میں سے 233 پر کام مکمل ہو
چکا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1200 کلومیٹر کے پہلے مرحلے میں سے 802 کلومیٹر پر آہنی باڑ لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اولین ترجیح والے علاقوں کا کام تیزی سے مکمل کرنا اہمیت کا حامل ہے اور اگلے سال دسمبر تک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا مجموعی کام مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے آہنی باڑ لگانے کا فیصلہ دہشتگردوں کو پاکستان میں داخلے سے روکنے کیلئے کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستان میں امن کے قیام کیلئے نہایت ضروری ہے۔