انتظارکی گھڑیاں ختم ۔۔ پاکستانی جیل میں بھارت کے سب سے بڑے جاسوس کا قتل۔۔ فیصلہ ہو گیا ۔۔ بھارت کو تاریخی جھٹکا لگ گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انتظارکی گھڑیاں ختم ۔۔بھارت کے سب سے بڑے جاسوس کا جیل میں قتل۔۔ فیصلہ ہو گیا ۔۔۔بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو قتل کرنے والے 2ملزمان کو بری کردیا ہے،عدالت نے تمام گواہوں کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،دونوں ملزمان پر بھارتی جاسوس کو اینٹیں مار کرقتل کرنے کا الزام تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے سربجیت سنگھ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 2ملزمان کو بری کردیا ہے۔ ایڈیشنل جج سیشن کورٹ لاہورنے عامر تانبا اور
مدثر منیر کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے تمام گواہوں کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔واضح رہے دونوں ملزمان پر بھارتی جاسوس کو اینٹیں مار کرقتل کرنے کا الزام تھا۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے دو مختلف کیسز کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے فراڈ اور چوری کے مختلف کیسز پر سماعت کی ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کی رپورٹ اور مال مقدمہ بروقت عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ۔ ملزم کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنیکی وجہ سے مقدمہ التواء کا شکار ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں ۔ عدالت ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ اسی طرح فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں جاری وکلاء کی تحریک آج 34ویں روز میں داخل ہو گئی ، سیکرٹری اور صدر کے اختلافات کے بعد نائب صدر اور سمیت دیگر عہدیدران نے سیکرٹری کی قیادت میں نیاگروپ سامنے آگیا، عدالتوں کی تالہ بندی سے تمام امور ٹھپ ،دوردراز سے آئے سائلین کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔