Sunday September 14, 2025

پاک فوج کو نشانہ بنا دیا گیا متعدد اہلکار شہید ہو گئے رات گئے قیامت خیز خبر آگئی

پاک فوج کو نشانہ بنا دیا گیا متعدد اہلکار شہید ہو گئے رات گئے قیامت خیز خبر آگئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج ایک دفعہ پھرملک دشمنوں کے نشانے پر آگئی ۔ شدت پسندی کے واقعے میں کئی فوجی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنا دیا گیا ۔ پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر تربت کے علاقے بلیدہ میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کو باردوی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بناڈالا جس کے نتیجے میں چھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے