انتخابات میں فتح کیلئے مودی کسی بھی حد تک جانے کو تیار ۔۔ دونوں ایٹمی ملکوں پاکستان اور بھارت میں خوفناک جنگ کا خدشہ ۔۔ آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات میں فتح کیلئے مودی کسی بھی حد تک جانے کو تیار ۔۔ دونوں ایٹمی ملکوں پاکستان اور بھارت میں خوفناک جنگ کا خدشہ ۔۔ آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات ۔۔آئندہ 5 ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے، بھارتی صحافی اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارت کو تیار رہنا چاہیئے، مودی عام انتخابات سے قبل بہت کچھ کر سکتے ہیں، بھارت میں فسادات پھوٹ سکتے ہیں، جبکہ سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے
انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کے حالیہ ریاستی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی 15 سال بعد اپنی مضبوط سمجھے جانے والی ریاستوں میں بھی شکست کھا گئی۔ جب بھارت میں عام انتخابات میں محض 5 ماہ کا وقت رہ گیا ہے، تو ایسے میں ریاستی انتخابات میں شکست کو مودی سرکاری کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت کے سیاسی تجزیہ کار کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ آئندہ سال اپریل میں شیڈول بھارت کے عام انتخابات میں مودی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے بھارت کے معروف صحافی اشوک سوائن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں خوفناک پیشن گوئیاں کی گئی ہیں: بھارت کے معروف صحافی اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ ریاستی انتخابات میں شکست کھانے والے مودی عام انتخابات میں فتح کے حصول کیلئے کسی بھی خطرناک حد تک جا سکتے ہیں۔ بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ بھارت کو تیار رہنا چاہیئے، آنے والے 5 ماہ میں بھارت میں فسادات پھوٹ سکتے ہیں، جبکہ سرحد پر پاک بھارت کشیدہ میں بھی واضح اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرحد پر پاک بھارت کشیدگی عام یا روایتی سیزفائر کی خلاف ورزی کی صورت میں نہیں ہوگی۔ خدشہ ہے کہ یہ کشیدگی جنگ کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ مودی یہ سب کچھ کرکے عوام میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکائیں گے، اور اسی باعث الیکشن جیتنے کی کوشش بھی کریں گے۔