افغان طالبان اور سکیورٹی فورسز میں جنگ شدت اختیار کر گئی فضائی حملوں میں کئی درجن ہلاکتیں، خونریزی بارے ایک اور رپورٹ
کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغان ڈسٹرکٹ پغمان کے علاقے بالا چنار میںبارود سے بھری ایک گاڑی افغان خفیہ ایجنسی کے قافلے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت5افراد ہلاک جبکہ6شدید زخمی ہو گئے۔مقامی افراد کے مطابق زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے زیادہ ہے اور ہلاک افراد میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔دریں اثناء افغان فورسز سے مشرقی صوبے پکتیا میں خصوصی آپریشن کے دوران افغان طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے جن کے نتیجے میں کم از کم3طالبان جاں بحق ہو گے۔یہ حملے وازا خوا علاقے میں کئے گئے۔جبکہ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں سرکاری فوجوں اور طالبان میں جھڑپوں کے دوران13طالبان جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی میزان ضلع میں کی گئی۔کارروائی کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ انتہا پسندوں کی کئی موٹرسائیکل بھی تباہ کر دئیے گئے۔