Monday December 30, 2024

سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں وزیر اعلی شہباز شریف کو طلب کر لیا

لاہور صاف پانی کیس میں وزیر اعلی شہباز شریف کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیر اعلی پنجاب کو طلب کر لیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔سپریم نے 54

کروڑگیلن گندا پانی دریائے روای میں گرانے پر وزیر اعلی پنجاب کو طلب کیا ہے۔صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور پنجاب کا دل ہے اور اس میں کیا پھینکا جا رہا ہے۔جب لاہور کا یہ حال ہے تو باقی شہروں کا کیا حال ہو گا۔عدالت نے صاف پانی کیس میں پنجاب حکومت کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ بتایا جائے کہ وزیر اعلی کب عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔جب اآلودگی کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ کو طلب کر سکتے ہیں تووزیر اعلی پنجاب کو کیوں نہیں کر سکتے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US