Monday September 15, 2025

نبی کریم ؐ کے بعد اب ایک اور اللہ کے ایک اور جلیل القدر پیغمبر ؑ کے گستاخانہ خاکے چھاپ دیے گئے، مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں میں کہرام برپا ہو گیا ، قانون نے بروقت کارروائی عمل میں لادی

نبی کریم ؐ کے بعد اب ایک اور اللہ کے ایک اور جلیل القدر پیغمبر ؑ کے گستاخانہ خاکے چھاپ دیے گئے، مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں میں کہرام برپا ہو گیا ، قانون نے بروقت کارروائی عمل میں لادی

عمان (آئی این پی)حضرت عیسی علیہ السلام کے گستا خانہ خاکے شائع کرنے کے الزام میں اردن کی پولیس نے2صحافیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پرایک ویب سائیٹ پر حضرت عیسی علیہ السلام کے گستا خانہ خاکے شائع کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اردن کے پراسیکیوٹر جنرل نے صحافیوں محمد الوکیل اور ان کے ایک معاون ایڈیٹر کو حضرت مسیح علیہ السلام کی توہین آمیز تصاویرشاہع کرنے پر حراست میں لینے کا حکم دیا۔سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیلنے کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔ایک مقامی عدالتی ذریعے کے مطابق ملزمان کو ایک ہفتے کے جوڈیشل ریمانڈ پر حراست میں لیا گیا ہے۔جرم ثابت ہونے پر انہیں6ماہ سے تین سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عوامی حلقوںنے ان پر فرقہ واریت کو ہوا دینے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔