دوران پرواز ساتھ بیٹھے مسافر کی شرمناک حرکتیں خاتون وکیل نے ایساکام کردیاکہ وہ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )دوران پرواز بدتمیزی اور بے ہودگی کے واقعات تو منظر عامر پر آتے رہتے ہیں اور یہ لوگ اکثر اوقات بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تاہم کبھی کبھی تو اگر آگے سے کوئی انہیں ٹکر جائے تو پھر ان کے ساتھ ہوتی بھی بہت بری ہے ۔ایسا ہی ایک واقع ایک واقع معرو ف وکیل اور سماجی کارکن نگہت داد کے ساتھ بھی دوران پرواز پیش آیا
لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کر نے کی بجائے اس شخص کو اس کی سزا دلوانے کا فیصلہ کیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا ساتھ ہی جہاز کے عملے کو بھی اس کی مکروہ حرکات سے آگاہ کیا ۔نگہت داد کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں یہ واضح طو پر دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص مسلسل اپنے عضو مخصوصہ کو سہلانے میں مصروف ہے جبکہ اس کی برابر والی نشست پر نگہت داد براجمان ہیں ۔ جو کہ اس شخص کی مسلسل اس حرکت پر پریشان دکھائی دیتی ہیں تاہم آخر کار انہوں نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔نگہت داد نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص عوام جگہ پر مسلسل اپنے عضو مخصوصہ کو 5 منٹ میں 15 مرتبہ سہلا رہاہے آپ اس رویے کو کیا نام دیں گے ،اس آدمی کی وجہ سے میں پرواز میں شدید پریشان ہو گئی ہوں اور یہ ویڈیو میں نے اس لیے بنائی ہے کیونکہ لوگ اس کا ثبوت مانگتے ہیں ۔نگہت داد کا کہناتھا کہ میں نے قطر ایئر ویز کے عملے کو اس کے خلاف شکایت کی جنہوں نے فوری عمل کرتے ہوئے اس کی سیٹ تبدیل کروائی ، لیکن مجھے حیرت اس وقت ہوئی جب ہم ایئر پورٹ پر لینڈ کیے تو وہاں پر ایف آئی اے کے افسر پہلے سے کھڑے انتظار کر رہے تھے جنہوں نے اسے جہاز میں سے فوری
حراست میں لے لیا ۔نگہت داد کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے رد عمل کا اظہار کیا جا رہاہے ، ایک صارف نے کہا کہ مثبت سوچیے ، ہو سکتاہے کہ اس شخص کو کوئی طبی مسئلہ درپیش ہو ۔ایک اور خاتون صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسی ہی صورتحال کا ایک مرتبہ مجھے بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔