لاہور ۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے چیئرمین نیب کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ حکومت پنجاب کے بعض ادارے نیب سے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیںاورحکومت پنجاب کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل طور پر تعاون کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ نیب کی
سربراہی جیسے اہم عہدے پر فائز چیئرمین کو ایک ایسی حکومت کے بارے میں جو شفافیت اور میرٹ کو ا پنا طرہ امتیاز سمجھتی ہے کے حوالے سے پبلک پلیٹ فارم پر اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا اور اگر ان کے ادارے کو فی الواقعی صوبائی حکومت کے کسی بھی محکمے یا ادارے سے کوئی شکایت تھی تو ا نہیں دفتری سطح پر اس کے ازالے کے لئے رجوع کرنا چاہئے تھا۔