Tuesday January 21, 2025

ایک ہی ملاقات میں عمران خان کے کرشمے عیاں ہونے لگے۔۔جرمنی کا پاکستان کا سنگین ترین مسئلہ حل کروانے کا اعلان۔۔ جان کر آپ کوکئی گھنٹوں تک یقین نہیں آئے گا

ایک ہی ملاقات میں عمران خان کے کرشمے عیاں ہونے لگے۔۔جرمنی کا پاکستان کا سنگین ترین مسئلہ حل کروانے کا اعلان۔۔ جان کر آپ کوکئی گھنٹوں تک یقین نہیں آئے گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہی ملاقات میںعمران خان کے کرشمے عیاں ہونے لگے۔۔جرمنی کا پاکستان کا سنگین ترین مسئلہ حل کروانے کا اعلان۔۔ جان کر آپ کوکئی گھنٹوں تک یقین نہیں آئے گا ۔۔ پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ جرمنی بھی پاکستان کوپولیوکے خاتمے کیلئے 5 ملین یورو دینا چاہتا ہے، آئندہ دنوں معاہدے پر دستخط

ہوجائیں گے، بل گیٹس کی پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کو سراہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی نے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔ جرمنی کے پاکستان میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطوں ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ گریٹ بل گیٹس کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان، افغانستان اور نائیجریا ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ بل گیٹس کی طرح جرمنی بھی پاکستان کوپولیوکے خاتمے کیلئے 5 ملین یورو دینا چاہتا ہے، آئندہ آنے والے دنوں پولیوکے خاتمے کیلئے امداد دینے کیلئے معاہدے کی دستاویزات پردستخط ہوجائیں گے۔ واضح رہے پانچ دسمبر کو بل میلنڈا اینڈ گیٹس فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جے وینگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیم پیٹرسن نے وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطاء سے ملاقات ہوئی۔ وفد کی ملاقات وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ہوئی۔ وفد نے بابر بن عطاء کو وزیراعظم کے معاون

برائے پولیو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پولیو کے خاتمہ کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر انسداد پولیو پروگرام اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر بھی موجود تھے۔ معاون برائے پولیو بابر بن عطاء نے وفدکو پولیو پروگرام کی تفصیلات اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جے وینگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بل میلنڈا اینڈ گیٹس فائونڈیشن پولیو کے خاتمہ میں تعاون کو جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کے بانی اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو کے دوران وزیراعظم کے انسداد پولیو کے بارے میں فوکل پرسن بابر بن عطا بھی موجود تھے۔ بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔

FOLLOW US