پنجاب رینجرز پر دہشت گردوں کا حملہ۔۔کرنل اور سپاہی نشانہ بن گئے۔۔ دہشت گرد جہنم واصل
ڈی جی خان : ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب رینجرز پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب رینجرز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران پنجاب رینجرز کے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔