Saturday July 27, 2024

مغرب سے ہلکی ہوائیں داخل۔۔کتنے گھنٹوں بعد بارش ؟؟؟محکمہ موسمیات کا کہا سچ نکلا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن میںبارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ آج شہر کا کم

سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل آج یعنی جمعہ کے روز سے موسم کے ابرآلود ہونے اور ملک بھرمیں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

FOLLOW US