پشاور بھائی کے رکن اسمبلی ہونے کے باعث تحریک انصاف کے رہنما حنان خان نے سینیٹ کا الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر برائے تعلیم عاطف خان کے بھائی حنان خان نے سینیٹ الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔ حنان خان کو تحریک اںصاف کی جانب سے سینیٹ کے الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
کیا گیا تھا۔ تاہم حنان خان نے الیکشن لڑنے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کے رکن اسمبلی ہوتے ہوئے وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ حنان خان کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کا ایک فرد پہلے ہی پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔ اس لیے ان کی بجائے کسی اور مستحق کارکن یا رہنما کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا جائے۔