تحریک انصا ف نے گھٹنے ٹیک دئیے ،وزیراعظم کاقبل ازوقت انتخابات کااشارہ
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینئر صحافی اور اینکرپرسنز سے ملاقات کی ہے اور ایک انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے۔اس انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں اور کئی اہم امور پر گفتگو بھی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تفصیلی گفتگو کی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں ہماری دلچسپی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ہو جب کہ آنے والے دس دنوں میں وزارتوں میں بھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی زلفی بخاری کے معاملے پر اقربا پروری کے ریمارکس پر افسوس ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہم منی لانڈرنگ پر سخت قانون لا رہے ہیں جس میں بڑے بڑے لوگ سامنے آئیں گے۔تاہم
ابھی بڑے بڑے لوگ نام سامنے والے سے ڈر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خط لکھا ہے۔۔خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے۔یہ بھی لکھا گیا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کرے۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتارپور راہداری گوگلی نہیں ایک سیدھا سادہ فیصلہ ہے۔افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہیں۔ہم نے بھارت کے نفرت پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنایا