عدالت نے زینب قتل کیس کی آئیندہ سماعت جیل میں کرنے کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق آج قصور میں ننھی زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمرا ن علی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اس کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔جس کے بعد ملزم عمران علی کا ٹرائل
جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا کہ ہے زینب قتل کیس کی آئیندہ سماعت جیل میں ہو گی۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔یاد رہے کہ قصور واقعہ میں ملوث ملزم عمران علی زینب سمیت 8اور بچیوں کے قتل میں بھی ملوث نکلا تھا۔ملزم نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے زینب کے علاوہ بھی بچیوں کو اغوا کیا اور اس کے بعد قتل کیا۔ملزم عمران علی بچیوں کو چیزیں دے کر بہلاتا تھا۔اور پھر اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جس کے بعد انہیں قتل کر دیتا تھا۔آج ملزم عمران علی کو تین روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔اور اس کیس کی آئیندہ سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔