Monday September 15, 2025

سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر آگئی سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیخلاف بغاوت، فوج کو ہنگا می طورپر طلب کر لیا

سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر آگئی سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیخلاف بغاوت، فوج کو ہنگا می طورپر طلب کر لیا

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیخلاف بغاوت کا خدشہ، ریاض فوج کے حوالے کر دیا گیا، غیر موجودگی میں باغی شہزادوں کی جانب سے بغاوت کیے جانے کے خدشے کے باعث ارجنٹائن میں جی 20 کانفرنس میں شرکت کے غرض سے موجود ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر ہنگامی طور پر سعودی فوج کے دستوں کو دارالحکومت ریاض

میں تعینات کر دیا گیا۔برطانوی خبر رساں ویب سائٹ ڈیلی میل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کیخلاف بغاوت کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسی باعث ارجنٹائن میں جی 20 کانفرنس میں شرکت کے غرض سے موجود ولی عہد محمد بن سلمان کو ہنگامی ایکشن لینا پڑا ہے۔ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو اپنی غیر موجودگی میں باغی شہزادوں کی جانب سے بغاوت کیے جانے کا خدشہ ہے، ایس باعث انہوں نے ہنگامی حکم دے کر سعودی دارالحکومت ریاض کو اپنی وفادار فوج کے حوالے کر دیا ہے۔سعودی فرمانروا کے حکم پر سعودی فوج کے دستے دارالحکومت ریاض میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہنگامی اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب باغی شہزادے خالد بن فرحان السعود کی جانب سے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا۔ اغی شہزادے خالد بن فرحان السعود نے شاہی خاندان میں سے اپوزیشن کو متحرک کرکے محمد بن سلمان کی حکومت کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔