پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک بم دھماکہ ۔۔ متعدد افراد جاں بحق ۔۔ اضافے کا خدشہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک بم دھماکہ ۔۔ متعدد افراد جاں بحق ۔۔ اضافے کا خدشہ ۔۔۔ باجوڑ ایجنسی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی جانب حرکت شروع کر دی ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق ہو گئے ہیں ،اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیادھماکہ ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو بھی ضروری کاروائی کے بعد اسکے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کو بھی دیکھا جارہا ہے۔اس موقع پر دھماکے کی نوعیت پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔