دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اس وقت کتنے اضلاع میں کام کر رہی ہے، آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم عسکری تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اس وقت دو پاکستانی صوبوں کے پانچ اضلاع میں کام کر رہی ہے۔حساس اداروں نے اس تنظیم کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے میں بی ایل اے ،بی ایل ایف سمیت دیگرعلیحدگی پسند تنظیموں پرمشتمل مجید بریگیڈکے محفوظ ٹھکانوں اورسہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پرحساس ادارے حرکت میں آگئے۔قومی ایکشن پلان کے تحت خفیہ معلومات ملنے پرآپریشن کیلئے جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،مجیدبریگیڈکے فدائین کے بلوچستان کے جڑواں شہرحب کے علاوہ سندھ کے 5اضلاع میں نیٹ ورک قائم ہونے کے انکشاف پرحساس اداروں نے خفیہ اطلاعات کا نیٹ ورک فعال کردیا۔